• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن : ریلوے اسٹیشنوں پر ہجوم ، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا

لندن میں ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا ہجوم لگ گیا، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، لوگ لندن چھوڑ کرجانے لگے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ٹئیر فور کی پابندیوں سے بچنے کی کوشش کے لیے لوگ لندن چھوڑ کر جانے لگے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پر ہجوم اسٹیشنوں پر برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے اضافی افسران کی تعیناتی شروع کردی۔

ٹرانسپورٹ سیکرٹری کا کہنا ہے کہ  پولیس ضروری کام سے جانیوالوں کی محفوظ طریقے سے سفرکو یقینی بنائے گی۔

ٹرانسپورٹ سیکرٹری  نے کہا کہ ٹئیر فورکے رہائشی کسی دوسرے مقام پر رات بسر نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین