• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی گردن سے سریا نہیں نکلتا ہے، نوید قمر




پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی گردن سے سریا نہیں نکلتا ہے۔

ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس کے دوران نوید قمر نے کہا کہ وزیراعظم سے پارلیمنٹ نہیں چل رہی، پارلیمنٹ مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گردن سے سریا نہیں نکلتا، اس لیے وہ کسی سے بات کرنے کو تیار ہی نہیں ہیں۔


پی پی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہر بات پر جواب دیتے ہیں کسی کو این آر او نہیں دوں گا، این آر او مانگا کس نے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کئی بار پوچھ چکے ہیں کہ کیا عمران خان کے پاس این آر او دینے کی پاور بھی ہے؟

نوید قمر نے یہ بھی کہاکہ قومی احتساب بیورو( نیب) تو بنی ہی اپوزیشن کےلیے ہے،ٹارگٹ اپوزیشن کو پریشر میں رکھنا ہے۔

تازہ ترین