• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے طے کیا کہ ویزوں کا معاملہ مل کر حل کرناہے، شاہ محمود قریشی


وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ویزا سے متعلق پاکستانیوں کی تشویش پر یو اے ای میں بات ہوئی، ہمیں بتایا گیا کہ ویزا معاملہ عارضی بنیاد پر ہے، ہم نے طے کیا کہ ویزوں کا معاملہ مل کر حل  کرنا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یو اے ای سے تعلقات میں تبدیلی دکھائی نہیں دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنا نقطہ نظر پیش کرنے اور ان کی طرف سے ہچکچاہٹ دکھائی نہیں دی۔

و زیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ اعلامیے میں یو اے ای کے وزیر خارجہ نے ہمارے موقف کی تائید کی، یو اے ای سے ہمارے تعلقات اچھے تھے، ہیں اور رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر وقتی طور پر لیے گئے تھے، تیل کی قیمتیں گرنے پر سعودی بجٹ پر دباؤ آیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب کی ضروریات کو سمجھنا چاہیے، کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں مشکلات ہیں۔

تازہ ترین