• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کورونا وائرس میں 23 تبدیلیاں نوٹ کرلی گئیں

برطانیہ میں کورونا وائرس میں 23 تبدیلیاں نوٹ کی گئی ہیں، جس کے بعد اسے وبائی مرض کی نئی قسم قرار دیا جارہا ہے۔

حکومتی مشیر میوگ کیوک نے کورونا میں 23 تبدیلیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ وائرس میں تبدیلیوں کا تعلق انسانی خلیے سے اس کے چپکنے سے ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ تبدیلی کے بعد وائرس اپنی تعداد زیادہ تیزی سے بڑھا سکتا ہے، جس سے اس کی ایک سے دوسری جگہ منتقلی آسان ہوجاتی ہے۔


امریکی اخبار کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی ہیئت میں تبدیلی رونما ہورہی ہے، جو لندن اور گردونواح میں نوٹ کی گئی ہے۔

وزیرِاعظم بورس جانسن نے اس حوالے سے کہا کہ وائرس نے حملے کا انداز بدلہ ہے تو ہمیں دفاع کا طریقہ بھی بدلنا ہوگا۔

ماہرین نے وائرس سے بچاؤ کے لیے آنے والی ویکسین کے حوالے سے اعلان کیا کہ تبدیلی کے باوجود وائرس ویکسین سے مزاحمت نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین سے تبدیلی یا مزاحمت کی صلاحیت وائرس میں مہینوں نہیں بلکہ برسوں بعد ہوتی ہے۔

تازہ ترین