برطانیہ میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی نئی شکل قابو سے باہر ہوچکی ہے۔
ہیلتھ سیکریٹری میٹ ہینکاک نے انٹرویو میں کہا کہ سماجی رابطے محدود کر کے ہی نئے وائرس پر قابو پانا ممکن ہوگا۔
میٹ ہینکاک نے مزید کہا کہ ’ٹئیر فور‘ والے علاقے کے لوگ خصوصاً ایسے برتاؤ کریں، جیسے وہ وائرس سے متاثر ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرسمس پر پابندیوں کے حوالے سے عوام کے جذبات سے آگاہ ہوں۔
برطانوی ہیلتھ سیکریٹری نے آئندہ چندہ ماہ کو مشکل قرار دیا اور کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں سے بچنے کے لیے دیگر علاقوں میں جانے کے لیے ٹرین اسٹیشنوں اور سڑکوں پر رش غیرذمہ دارانہ رویہ ہے۔