• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: 35 ہزار 928 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

برطانیہ میں مزید 35ہزار928 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

برطانیہ میں ایک ہی روز میں کورونا سے متاثرہ افراد کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 326 افراد انتقال کرگئے۔

یورپی ممالک نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔


برطانیہ کے لیے سفری پابندیاں عائد کرنے والوں میں آسٹریا، جرمنی چیک ری پبلک شامل ہیں۔

جرمنی نے آج نصف شب سے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

چیک ری پبلک نے برطانیہ سے آنے والوں پر قرنطینہ کی انتہائی سخت پابندیوں کا اعلان کیا۔

دوسری طرف آئرلینڈ اور فرانس نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے بلجیم اور نیدرلینڈ کے لیے ٹرین سروس بھی بند کردی گئی۔

فرانس کے ساتھ یورو اسٹار ریل سروس تا حال برقرارجبکہ پیرس کاٹکٹ لینے کے لیے سینٹ پینکرازاسٹیشن کے یورو ٹرمینل پر مسافروں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

تازہ ترین