کراچی(نیوز ایجنسیاں) وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سی سی آئی کے پاس اختیارات نہیں کہ وہ صوبائی اسمبلی کا قانون مسترد کرے، وفاق نے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر ای او بی آئی اور ورکر ویلفیئر فنڈز پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پنجاب نے 2019میں ورکر ویلفیئر فنڈ بنایا، سندھ اسمبلی نے آئین کے مطابق قانون بنایا جو ٹھیک ہے،جو قانون بنایا گیا اسے ہائیکورٹ نے بھی درست قرار دیا،سندھ اور پنجاب میں لیبر سے متعلق اپنے قانون موجود ہیں،ورکر ویلفیئر فنڈ کی رقم وفاقی حکومت کے پاس ہے۔