• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے جلسوں سے کورونا کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے: فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں سے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں 831 کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 31 مریضوں کی کورونا کے باعث اموات ہوئیں، پنجاب میں کورونا کیسوں کی تعداد 130122 تک پہنچ چکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر 3ہزار 511 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں، لاہور میں مریضوں کی تعداد 63ہزار 601 ہوچکی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کورونا کیسوں میں اضافے کا ذمہ دار پی ڈی ایم کا عقل سے عاری ٹولہ ہے، کورونا کے بعد یہ ’بے پیندے کے لوٹے‘ اب سینیٹ الیکشن پر واویلا کررہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رونا دھونا ان کا مقدر ہے اور یہ 2023 تک روتے ہی رہیں گے، پی ڈی ایم بند گلی میں ٹکریں مار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں فیس سیونگ ملے گی نہ این آر او، ان کیلئے بس ذلت اور رسوائی ہی ہے۔

تازہ ترین