• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصل کورونا وائرس اسلام آباد میں ہے، شاہد خاقان


سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ لاہور کے جلسے سے کورونا وائرس کا کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اصل کورونا وائرس تو اسلام آباد میں ہے۔

سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت کی کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی، 4 ، 5 سالوں سے کیسز چل رہے ہیں اس پر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ آج گیس بجلی پانی نہ ہونے سے لوگ پریشان ہیں جبکہ ہماری حکومت میں گیس کا بحران کبھی نہیں آیا، وزیر اعظم اور ان کے وزراء روز ٹی وی پر آکر جھوٹ بولتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کی طرف جارہی ہے عوام کی آواز اُٹھائے گی،جس سے ریلوے نہیں چلتی اُسے وزیر داخلہ بنادیا گیا، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے جو آئین توڑے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا ادارہ کوئی ایک جماعت ختم نہیں کرسکتی، نیب کے ادارے نے ملک کو نقصان پہنچایا، نیب نے کوئی ایک مثبت کام نہیں کیا، صرف پیسے بنانے کا کام کیا ہے۔

تازہ ترین