• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ساتھ400 استعفے آگئے تو پھر عام انتخابات ہوتے ہیں، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اگر ایک ساتھ400 استعفے آگئے تو پھر عام انتخابات ہوتے ہیں، ضمنی الیکشن نہیں ہوتے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہان صاحب جمع خاطر رکھیں ہم نے فیصلہ کرنا ہے استعفے کب دینے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو مہینہ دینا چاہ رہے ہیں لیکن آپ لینا نہیں چاہ رہے، استعفے ہم نے دینے ہیں، ہم فیصلہ کریں گے کب دینے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم کہہ چکے ہیں وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دے دیں، گھی اگرسیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا تو پھر کچھ اور کرنا پڑے گا اور جن کو بروس لی بننے کاشوق ہے، وہ سیاست نہ کریں۔

ُاُن کا کہنا ہے کہ افسوس کامقام ہے کہ انہیں خاتون ہونے پر شرمندگی ہے، پہلوان بننے کی باتیں کرتی ہیں۔

 ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ چوہان صاحب تیس استعفے جیب میں لے کر گھومتے رہے، چوہان صاحب ہم نے استعفے دے کر گھروں میں نہیں بیٹھنا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہم نے آپ کو 31 تاریخ تک کا ٹائم دیا ہے۔

تازہ ترین