• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹوقتل کیس، مشرف نے خدشات کے باوجود مطلوبہ سکیورٹی نہیں دی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم  بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے وکیل نے استغاثہ کے انتہائی اہم گواہ پر اپنی جرح مکمل کرلی جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت 27اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے تقریباً ساڑھے آٹھ برس پرانے اس کیس میں آخری گواہ کو سمن جاری کر کے طلب کرلیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں کیس کی  سماعت شروع کی تو پانچوں گرفتار ملزمان سمیت ضمانت پر رہائی پانے والے ملزم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے اس موقع پر جنرل پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے استغاثہ کے 67ویں گواہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اور بینظیر بھٹو قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رکن غلام اصغر جتوئی کے بیان پر جرح کی۔
تازہ ترین