• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں برف باری و بارش، موسم مزید سرد

گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں برف باری اور بارش سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بلتستان ڈویژن میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اسکردو، گانچھے، شگر کے بالائی علاقوں میں تیز برفباری جاری ہے۔

ٹریفک انچارچ غلام نبی کا کہنا ہے کہ بالائی اور نشیبی علاقوں میں شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، برف پر انتہائی محتاط ڈرائیونگ کریں اور رفتار کم رکھیں۔

وادی ہنزہ، گلگت شہر اور ملحقہ علاقوں سمیت چلاس کے پہاڑوں پر برفباری اور شہر میں موسلادھار بارش سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین