• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کل، قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا، اس میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ 

نیوزی لینڈ نے ابتدائی دو میچز میں کامیابی حاصل کرکے قومی ٹیم کے خلاف 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپئر میں ہونے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وہاب ریاض، خوشدل شاہ اور عبداللّٰہ شفیق کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کھلاڑیوں کی جگہ پر محمد حسنین، افتخاراحمد اور حسین طلعت کو فائنل الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ پہلا اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہارنے کے بعد سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے گرین شرٹس کو کل کا میچ جیتنا ہوگا۔

ادھر کپتان شاداب خان پہلے دو ٹی ٹوئنٹی ہارنے پر مایوس ہیں لیکن کہتے ہیں کہ کل کا میچ جیت کر سیریز کلین سوئپ سے بچالیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین