• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی اور حواری پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں ، مشاہد حیسن

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ مودی اور اس کے حواری پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

 جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہمیں خوف کے بجائے اپنے لوگوں کو ہمت دینی چاہیے، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہو ں  نے کہا کہ جیسے پلوامہ میں بھارت نے کوشش کی تھی تو ہم نے بھرپور جواب دیا تھا۔

 مشاہد حسین نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر پاکستان نے بھارت کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ کو بھی گرفتار کیا تھا، کیا اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا؟۔

انہو ں نے کہا کہ عمران خان ٹرمپ اور عرب دوستوں کو فون کرکے بتائیں کہ بھارت یہ سب کررہا ہے۔


 مشاہد حسین نے کہا کہ آر ایس ایس کو عالمی عدالت انصاف لے جائیں گے، عالمی میڈیا کو صورت حال سے آگاہ کیا جائے، قوم کو فعال کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک قسم کی غیراعلانیہ جارحیت شروع کی ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان میں جنہیں خطرہ ہے ان کا تحفظ حکومت کا فرض ہے۔

تازہ ترین