• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور ٹرمپ میں کچھ باتیں مشترک ہیں، مشاہد حسین


کراچی(ٹی وی رپورٹ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیات میں غصہ، یوٹرن،غیریقینی سمیت کچھ مشترک باتیں ہیں‘۔

عمران خان اور ٹرمپ دونوں کی سوچ ہے کہ جو ان کے ساتھ نہیں وہ دشمن ہےجبکہ وزیراعظم کے معاون برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہناہے کہ امریکا سے اگلے چار سال میں تعلقات کیلئے سرگرم پالیسی بنانا ہوگی۔

آئی سی یو اسپیشلسٹ ڈاکٹر شازلی منظور نے کہا کہ کورونا کی بیماری اب زیادہ شدت سے سامنے آرہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوزکے پروگرام ’’جرگہ ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد کمزور اور تقسیم شدہ امریکا ابھرا ہے، بائیڈن کو ساڑھے 7کروڑ ووٹ ملے توٹرمپ بھی 7کروڑ ووٹ لے گیا‘ ۔

ٹرمپ نے امریکی نظام میں خامیاں اور کرپشن بے نقاب کردی ہیں، جان ایف کینیڈی کے بعد ٹرمپ پہلا صدر تھا جو امریکی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ نہیں تھا‘پاکستان میں موجودہ سسٹم اسٹیبلشمنٹ کی مکمل سپورٹ کے ساتھ آیاْ

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیات میں غصہ، یوٹرن،غیریقینی سمیت کچھ مشترک باتیں ہیں‘ عمران خان اور ٹرمپ دونوں کی سوچ ہے کہ جو ان کے ساتھ نہیں وہ دشمن ہے۔

تازہ ترین