ملتان اور حیدر آباد میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سخت سردی میں گیس نہ ہونے سے گھر وں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔
ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے ڈبل پھاٹک چوک پر احتجاج کیا۔ خواتین نے ہاتھوں میں توے اور برتن پکڑ کر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے سے بچوں کے لئے ناشتہ بنتا ہے نہ ہی کھانا۔ حیدرآباد میں گیس پریشر میں کمی اور عدم دستیابی کے خلاف شہریوں نے سوئی گیس کے ریجنل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت گیس کی عدم دستیابی اور پریشر میں کمی کے ساتھ زائد بلنگ کا نوٹس لے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرے۔