کراچی (پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ ہمارے بے قصور ساتھیوں پر مقدمات فوری ختم کئے جائیں۔ مذہبی انتہا پسندی، عسکریت پسندی کو فروغ دے کر معاشرہ تباہ کرنے والے اثاثہ نہیں ملک کے لئے وبال ہیں، وہ مرکز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں پروفیسر ابراہیم طارق، مولانا افضل سردار، محمد اشرف قریشی،سید عامر نجیب، محمد مزمل صدیقی اور دیگر شریک تھے۔