• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ سعیدآباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار2افرادجاں بحق،ایک زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ سعیدآباد میں خوف ناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2ا فرادجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سعیدآباد تھانے کی حدود نادرن بائی پاس روڈپولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب حادثے میں 2افرادجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار2ٹریلروں کے درمیان دب کر جاں بحق ہوگئے ،لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت 30سالہ ارسلان ولد حاجی بخش جبکہ جاں بحق ہونے و الے18سالہ نوجوان اور 30سالہ زخمی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ۔

تازہ ترین