• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری، گلگت بلتستان و خیبرپختونخوا میں بارش و برفباری

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ملک کے بالائی اورشمالی بلوچستان کے علاقوں میں پیر کو بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہے، تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی، سب سے زیادہ بارش استور میں 5مالم جبہ میں 3میرکھانی میں 2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس دوران استور میں 3اور مالم جبہ میں ایک انچ برفباری بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

تازہ ترین