پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے مطابق ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے پولیس کی نفری کے ہمراہ گوجرانوالہ میں نون لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر چھاپہ مارا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ ایم پی اے عمران خالد بٹ کے بھائی سلمان خالد کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ سلمان خالد عرف پومی بٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سلمان خالد بٹ کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث ایف آئی اے کی ٹیم واپس لوٹ گئی۔
واضح رہے کہ سلمان خالد عرف پومی بٹ مسلم لیگ نون گوجرانوالہ کے سٹی صدر ہیں۔