پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ 31 جنوری کے بعد کسی بھی وقت ہوگا۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات عوام کا کرپٹ ٹولے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی لوگوں نے ہاتھ جوڑ کر کے پی اور مرکز میں کرپشن پراین آراو مانگا۔
اُنہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ عمران خان خود پارلیمان پر لعنت بھیجتے رہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔