• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی اجلاس میں گیس بحران پر ہنگامہ آرائی


سندھ اسمبلی اجلاس میں گیس بحران پر ہنگامہ آرائی ہوگئی، صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کے پالیسی بیان پر ایوان میں شور مچ گیا۔

اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، جس کے بعد ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی نے گیس بحران پر بیان دیا تو اپوزیشن اراکین نے شور شرابا شروع کردیا اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔

اس پر حکومتی ارکان بھی اپنی سیٹوں سے کھڑے ہوگئے اور گو نیازی گو کے نعرے لگانے شروع کردیے۔


اپنے خطاب میں امتیاز شیخ نے گیس بحران پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ وفاق نے آئین پاکستان کی دھجیاں اڑادیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سندھ کے عوام سے ووٹ نہ دینے کا بدلہ لے رہی ہے۔

دوران اجلاس وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کے درمیان تلخی بڑھ گئی۔

نصرت سحر نے کہا کہ اگر لاشیں ایمبولینسز کے ذریعے نہیں پہنچائی جائیں گی تو کیا گدھا گاڑیوں کے ذریعے پہنچائیں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر صحت کو اپنے بیان پر فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

ڈاکٹر عذرا پیچو نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے کہنے پر استعفیٰ کیوں دوں؟

تازہ ترین