• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متضاد بیانات پر سوال


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے کورونا وائرس سے متعلق متضاد بیانات پر صحافی نے سوال پوچھ لیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ سے صحافی سے پوچھا کہ پہلے آپ ہاتھ جوڑ تے تھے کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں اور اب کہتے ہیں ہم جلسہ کررہے ہیں۔

اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ میں آپ کا سوال سمجھ گیا ہوں ،اب مجھے کہنے دیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ بند جگہ پر زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، جیسے ایک کمرے میں 10 افراد ہوں اور اُن میں سے کسی ایک کو بھی ہو تو وہ سب کو لگ سکتا ہے۔

سید مراد علی شاہ یہ بھی کہا کہ دوسری طرف 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو (بی بی) شہید کی برسی کا اجتماع کھلی جگہ پر ہورہا ہےاور کھلی جگہ پر کورونا وائرس کم پھیلتا ہے۔

تازہ ترین