• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون شہید، بچی سمیت 3 زخمی


بھارتی فوج نے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس سے 50 سالہ خاتون شہید اور بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی فوج نے شہری آبادی کو مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا، زخمیوں میں 4 سالہ بچی نایاب بھی شامل ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو علاج معالجے کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین