مردان (نمائندہ جنگ ) مردان صوابی روڈ پرٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ والدہ اور خالہ شدید زخمی ہوگئیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 22سالہ ذوہیب اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ توت کلے کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں ذوہیب موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی والدہ مسماۃ(س ) اور خالہ مسماۃ (ن) زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیاگیاجہاں ایک خاتون کی حالت نازک بیان ک کی جاتی ہے۔