• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، یورپی کمیشن کا برطانیہ پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ، فرانس رضامند، جرمنی، اسپین اور آئرلینڈ کی مخالفت

پیرس(اے ایف پی، جنگ نیوز) کورونا ،یورپی کمیشن کابرطانیہ پرعائد سفری پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ،فرانس رضامند، جرمنی ، اسپین اور آئرلینڈ کی مخالفت، پیرس حکومت نے کورونا منفی ٹیسٹ کیساتھ سفر کی اجازت دیدی، برلن ، میڈرڈ اور ڈبلن حکومتوں نے سفری پابندیوں میں توسیع کردی،آئر لینڈمیں12جنوری تک سخت لاک ڈائون ، ممبئی میں رات کے وقت کرفیو نافذ،امریکی سائنسدان فائوچی نے بھی ویکسین لگوالی۔غیرملکی خبررساںاداروں کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے اور 40سے زائد ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کرنے کے بعد یورپی کمیشن نے رکن ممالک پر زور دیاہےکہ وہ برطانیہ پر سے سفری پابندیاں اٹھا لیں تاہم مسافروں پرکورونا کا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا جائے جوکہ 72گھنٹے سے قبل کا نہ ہو۔ فرانس نےیورپ میں مقیم یورپی ، برطانوی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو برطانیہ سے یورپ واپسی کی اجازت دیدی ہے تاہم تمام مسافروں کیلئے کورونا کا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دیاگیاہے۔دوسری جانب جرمنی، اسپین اور آئرلینڈ نے برطانیہ پر عائد سفری پابندیوں میں توسیع کردی، جرمنی نے برطانیہ اور افریقہ کیلئے سفری پابندیوں میں 6 جنوری، اسپین اور آئرلینڈ نے برطانیہ پر سفری پابندیوں میں بالترتیب5 جنوری اور 31دسمبر تک کیلئے توسیع کردی ہے۔آئر لینڈکے حکام نے ملک میں12 جنوری تک سخت لاک ڈائون بھی نافذ کردیاہے۔

تازہ ترین