• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، PDMA کا بارش و برفباری سے نمٹنے کیلئے پلان تیار

بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے موسم سرما کے دوران برف باری اور بارش سے نمٹنے کیلئے کنٹی جنسی پلان ترتیب دے دیا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہاں زیب خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی محکمے نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تمام محکموں کے ساتھ مل کر برف باری اور بارش سے نمٹنے کیلئے کنٹی جنسی پلان بنالیا ہے.

انہوں نے بتایا کہ قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے کان مترزئی میں قومی شاہراہ پر ریلیف کیمپ فعال کردیا ہے، جہاں برف صاف کرنے والی مشینری پہنچا دی گئی ہے اور ریلیف میں حصہ لینے والے عملے کو تعینات کردیا گیا ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے محکمہ موسمیات کے ساتھ رابطے میں ہے، برف باری کی صورتحال معلوم ہوتے ہی لکپاس، کولپور، شیلا باغ اور زیارت میں برف صاف کرنے والی مشینری روانہ کردی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید