اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوبچوں سمیت پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے،تھا نہ رمنا کے علا قے جی ٹین ٹو سٹریٹ 19 میں دو موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر کے بنوں کے رہائشی شاہ عالم ایڈوکیٹ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس نے مقتول کی نعش پمز کے مردہ خانہ میں اور گا ڑی تھانہ رمنا میں منتقل کر دی ،پولیس قتل کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے،دریں اثناءذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ شاہ عالم خان بابر اپنی گاڑی میں جی ٹین گلی 19 سے گزر رہے تھے نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقعہ سے پندہ خول ب30 بور بھی ملے ہیں مقتول کی جامہ تلاشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا کارڈ بھی ملا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم کے ساتھ بھی پسٹل تھا تاہم اسے جوابی کارروائی کا موقع نہیں مل سکا ۔ واقعہ بظاہر درینہ دشمنی ک لگتا ہے پولیس نے جیو فینسنگ اور فرانزک کا کارروائی بھی کی ۔ مقتول سےا یک ایف آئی آر بجرم 302 تھانہ لوری بنوں جبکہ گاری سے تین موبائل بھی ملے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ شاہ عالم ایڈوکیٹ بنوں کا رہائشی ہے آئی جی اسلام آباد آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے فوری نوٹس لیا ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید کی سربراہی میں دو تفتیش ٹیمیں تشکیل دی گئیں تفتیشی ٹیمیں ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی صدر زون پر مشتمل ہیں۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر ضرروی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے مدد حاصل کی جا رہی ، واقع تھانہ رمنا کی حدود میں پیش آیا ۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ میں پاسپورٹ آفس کے قریب پشاور موڑ انٹرچینج کے نیچے منشیات کا عادی نامعلوم شخص سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہو گیا ،متوفی کی نعش پمز ہسپتا ل کے مردہ خانہ میں منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس اس کے ورثاکی تلاش مصروف ہے۔تھانہ نون کے علا قے میں گھر میں آتشزدگی سے دو معصوم بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے, ریسکیو 1122 کے مطابق 26 نمبر چونگی کے قریب رہائش پذیر محمد فیصل کے گھر رات گئے آگ لگ گئی جس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ آتشزدگی سے چار سالہ صہیب اور ساڑھے پانچ سالہ کومل مکمل جھلس کر دم توڑ گئے ،گھر میں موجود تین لاکھ روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا ،ا طلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پا لیا۔ تھا نہ سیکرٹریٹ کے علا قے میں واقع راول ڈیم کے اسپل وے کے قریب چھلانگ لگا کر ایک شخص نے خودکشی کر لی،جس کی نعش نکال کر پولی کلینک کے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ۔ پولیس کے مطابق متوفی رضوان کا تعلق کھنہ راولا کورٹ آزاد کشمیر سے تھا۔