• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود نے بھارت سے بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے فوری بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم برپا کررکھے ہیں، وہ مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم ختم کرے تو بات چیت کا ماحول بن سکتا ہے۔


وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، بنیادی انسانی حقوق پامال ہیں اور ڈبل لاک ڈاؤں لگا رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ماحول بنا ہوا ہے اُس میں بھارت سے بات چیت کا کوئی امکان موجود نہیں۔

تازہ ترین