• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں انڈر 17 انٹر ہاکی اکیڈمی ٹورنامنٹ کا آغاز

لاہور میں انڈر 17 انٹر ہاکی اکیڈمی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے، چار روزہ ٹورنامنٹ میں پنجاب کی چار ہاکی کھلاڑیوں کی جانب سے چلائی جانے والی اکیڈمیز حصہ لے رہی ہیں۔

نچلی سطح پر قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے ڈار ہاکی اکیڈمی نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں انڈر 17 انٹرا ہاکی اکیڈمی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے جس میں چار بہترین ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر اولمپئین توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو ٹی وی پر بیٹھ کر تنقید کے بجائے میدان میں آکر سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔


پہلے روز فیاض ہاکی اکیڈمی سرگودھا نے استاد اسلم روڈا اکیڈمی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں ڈار اکیڈمی نے طاہر زمان اکیڈمی کو 2-3 سے شکست دی۔

تازہ ترین