مردان ( نمائندہ جنگ) پی ڈی ایم ریلی میں جے یو آئی (ف) کے ذیلی تنظیم انصارالاسلام اور قومی وطن پارٹی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھاپائی ایک دوسرے کو دھکے دیئے ریلی کے سیکورٹی انتظامات انصارالاسلام کے پاس تھی اور وہ سٹیج کے قریب بیریئر لگاکر کھڑے تھے اس دوران قومی وطن پارٹی کے بعض کارکن سٹیج تک پہنچنے کی کوشش کررہے تھے جس پر دونوں گروپوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی اور ایک دوسرے کو دھکے دیئے ۔