• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں درجۂ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہور ہی ہے، سرد موسم پھر شدت پکڑ رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے اور صبح کے وقت کہر چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی ریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں صبح سویرے شمال مشرق کی سمت سے 9 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔

ادھر بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے، قلات میں درجۂ حرارت منفی 7 اور کوئٹہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات مطابق وادیٔ کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں مطلع صاف رہنے کے ساتھ موسم سرد اور خشک ہے۔

وادی میں کم سے کم درجۂ حرارت میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور سردی کی شدت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔


اسی طرح صوبے کے شمالی اور شمال مغربی اضلاع جن میں قلات، زیارت، پشین، ژوب، چاغی، قلعہ سیف اللّٰہ اور قلعہ عبد اللّٰہ و ملحقہ علاقے شامل ہیں وہاں موسم سرد اور خشک ہے۔

درجۂ حرارت دالبندین میں منفی 2، پنجگور اور ژوب میں منفی1، سبی میں 6، لسبیلہ میں 8، گوادر میں 11 اور تربت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے شمالی علاقو ں میں موسم شدید سرد اور صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین