• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے 3 افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ 1 افسر کو جبری ریٹائر کیا گیا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے افسران کی برطرفی اور جبری ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

کے پی ٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کے 4 افسران پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 1 افسر کا انکریمنٹ روک دیا گیا ہے۔


کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تمام افسران کے خلاف کارروائی کی وجہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین