دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 90 لاکھ 57 ہزار 616 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 37 ہزار 751 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار 928 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 486 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 56 لاکھ 48 ہزار 937 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 34 ہزار 218 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ 17 ہزار 152 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 74 لاکھ 81 ہزار 68 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 728 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 11 لاکھ 1 ہزار 866 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 46 ہزار 778 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 23 ہزار 778 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 89 ہزار 264 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 66 ہزار 677 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 52 ہزار 461 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 33 ہزار 753 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 61 ہزار 978 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 25 لاکھ 5 ہزار 875 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 69 ہزار 51 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 21 لاکھ 49 ہزار 551 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 18 ہزار 861 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 20 لاکھ 82 ہزار 610 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 70 ہزار 395 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 19 لاکھ 91 ہزار 278 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 49 ہزار 698 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 47 ہزار 874 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 29 ہزار 127زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 87 ہزار 908 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 35 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 148 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 536 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 80 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 899 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 256 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 111 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 782 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 668 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 173 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 64 لاکھ 28 ہزار 240 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 38 ہزار 268 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔