• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہن کی ڈھولکی پر نیمل خاور کے دلکش انداز

اداکارحمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے چھوٹی بہن کی شادی پر اپنے دلکش انداز سے مداحوں کو مبہوت کردیا۔

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے  بہن کی ڈھولکی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔


حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور گزشتہ روز ان کی مایوں کے بعد ڈھولکی کی تقریب ہوئی تھی۔


نیمل نے اپنی بہن کی ڈھولکی پر کالا لباس زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


اس سے قبل نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن فضا خاور کو دعائیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

تازہ ترین