• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ملکی حالات ٹھیک رکھنے کے خواہشمند، محمد علی درانی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ملکی حالات کو ٹھیک رکھنا چاہتے ہیں، جس کا انھوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار کیا۔ 

لیگی صدر شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ف) کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پیر صاحب پگاڑا کی ہدایت پر پارٹی رہنما محمد علی درانی نے جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔  

مسلم لیگ (ف) کے وفد نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو بات چیت کے ذریعے درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز دی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا، پارٹی پالیسی کا پابند ہوں اور اس کے تحت ہی چلتا ہوں۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت حالات ٹھیک کرنا چاہتی ہے تو سازگار ماحول پیدا کرے۔

مسلم لیگ (ف) کے رہنما محمد علی درانی نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی ڈسپلن کے ساتھ اپنی رائے بھی رکھتے ہیں، شہباز شریف چاہتے ہیں ملکی حالات ٹھیک رہیں۔

محمد علی درانی نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف پہلے بھی مفاہمت کی سیاست کرتے آئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب حکومت نے فنکشنل لیگ کے وفد کو شہباز شریف سے ملاقات کے لیے خصوصی اجازت دی تھی۔

تازہ ترین