• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پرواز کی واپسی کا نوازشریف کے معاملے سے تعلق نہیں، شہزاد اکبر


وزیراعظم  عمران خان کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ سے ڈی پورٹیز کی فلائٹ کی واپسی کا نوازشریف کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر برطانیہ کو فیصلہ کرنا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ سینیٹ اور سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ارکان قابل احترام ہیں۔

چیئرمین نیب کی سینیٹ میں طلبی پر تنقید کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کسی ادارے کے افسر کو پن پوائنٹ کرنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیک باؤنس ہونے پر کسی رکن پارلیمنٹ پر ایف آئی آر درج ہو تو کیا ایس ایچ او کو پارلیمنٹ بلالیں گے۔

تازہ ترین