• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے نوازشریف کی ڈی پورٹیشن سے متعلق انکار نہیں کیا، شہزاد اکبر


مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے نوازشریف کی ڈی پورٹیشن سے متعلق انکار نہیں کیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے جو چیزیں بھیجی ہیں برطانوی حکومت اس پر غور کرے گی۔

مشیر داخلہ  نے  کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے ہرگز نہیں کہا کہ ہم ڈی پورٹیشن کا معاملہ مسترد کرتے ہیں، بلکہ کہا ڈی پورٹیشن سے متعلق جو چیزیں ہم لائے ہیں ان پر غور کیا جائے گا۔


 شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک برطانیہ نے نوازشریف کے ویزے میں توسیع پر بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، جبکہ برطانوی حکومت کی طرف سے ڈی پورٹیشن سے متعلق فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ  نواز شریف کی ڈی پورٹیشن سے متعلق الگ اور حوالگی سے متعلق الگ پروسیس چلے گا۔

تازہ ترین