• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ سندھ کابینہ میں پیش


 19 اکتوبر کو کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے متعلق  کمیٹی کی رپورٹ سندھ کابینہ  میں پیش کردی گئی۔

کمیٹی نے کیپٹن صفدر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے اور پولیس پر دباؤ ڈالنے کا ذمہ دار وفاقی وزراء اور پاکستان تحریک انصاف کے چند ارکان اسمبلی کو قرار دیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء پر قائم کمیٹی کی انکوائری رپورٹ جمعرات کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے چند ارکان اسمبلی نے سندھ پولیس کے معاملات میں مداخلت کی اور مزار قائد پر پیش آنے والے واقعے پر مقدمہ درج کرنے کے لئے پولیس پر دباؤ ڈالا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیس میں ایک ایسے شخص کو مدعی بنایا گیا جو واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود ہی نہیں تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19 اکتوبر کو کراچی کے ہوٹل سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

تازہ ترین