• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یوآئی خیبر پختونخوامیں بھی قیادت کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں، گل نصیب

پشاور (اے پی پی)جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوامیں بھی قیادت کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا سے جمیعت علمائے اسلام میں مولانا شیرانی کے حق میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں اور سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک اور مولانا گل نصیب نے مولانا شیرانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابق سینیٹر گل نصیب خان کا کہنا تھا کہ جمعیت میں اب ٹکٹ نظریئے،کردار ،صداقت کی بنیاد پر نہیں دیئے جاتے ٹکٹ دینے کے لئے اب دوسرا پیمانہ بنا دیا گیا ہے۔جمعیت میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔سابق سینیٹر نے کہا کہ جے یو آئی ف میں اب پیسے والوں کو آگے کیا جارہا ہے۔ مولانا شیرانی پارٹی کے سینئر ترین ممبر ہیں۔ پارٹی ٹکٹ حصول کے لئے پیسہ والے لوگ پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ پیسہ والے لوگوں نے پارٹی کی تنظیم سازی پر بھی قبضہ جمایا ہے۔ نظریاتی ورکرز کو دیوار سے لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین