• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے گلگت کی صوبائی حیثیت کا اعلان کرکے اتفاق رائے کو توڑا، احسن اقبال

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستا ن مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہےکہ عمران خان نے الیکشن سے قبل گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت کے بارے میں بات کرکے قومی اتفاق رائے کو توڑا اور پوری سیاسی قیادت کی توہین کی پوری سیاسی قیادت نے اتفاق کیا تھا اس بارے الیکشن سے پہلے کوئی بات نہیں کریگا ۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہؤے انہوں نے کہا کہ اتفاق کیا تھا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت کے بارے میں الیکشن سے پہلے کوئی بات نہیں کرے گا مگر عمران خان نے اس کے برعکس صوبائی حیثیت کا اعلان کرکے سیاسی و عسکری قیادت کی توہین کی۔

تازہ ترین