گوجرانوالہ میں آج جماعت اسلامی کے تحت جلسہ ہو گا جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔ اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھی لانگ مارچ یا دھرنے کی طرف جا سکتی ہے۔