• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 467222، اموات 9753


پاکستان میں مزید 85 افراد کورونا وائرس کی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، گزشتہ 24 گھنٹےکی85 اموات میں 53 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 152 کیسز سامنے آئے ہیں،  ملک میں 85 اموات میں سے 77 اموات اسپتالوں میں اور8 گھروں پر ہوئیں جبکہ 1 ہزار 824 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک کے615 اسپتالوں میں 2886 کورونا مریض زیر علاج ہیں کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 753 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 222 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 435 ٹیسٹ کیئے گئے، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 4 رہی، جبکہ اب تک کُل 64 لاکھ 82 ہزار 889 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 38 ہزار 511 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 382 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 18 ہزار 958 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 8 ہزار 514 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 440 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 34 ہزار 345 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 831 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 56 ہزار 544 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 585 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 36 ہزار 844 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 402 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 28 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 181 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 103 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 213 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 844 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین