• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے بابائے قوم کے کونسے پیغام کا خلاصہ شیئر کیا؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سوشل میڈیا پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی پیغام کا خلاصہ شیئر کردیا۔

برسرِ اقتدار پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ پیدائش کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں بابائے قوم کے اُس پیغام کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے جو اُنہوں نے خصوصی طور پر پاکستان کے مسلمانوں کے لیے دیا تھا۔


قائداعظم محمد علی جناح کے پیغام کا خلاصہ:

میرے پیغام کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر مسلمان کو دیانت داری، خلوص اور بےغرضی سے پاکستان کی خدمت کرنی چاہیے

پی ٹی آئی نے بابائے قوم کے اس پیغام کے خلاصے کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ہیش ٹیگ JinnahWasRight  کا بھی استعمال کیا، اس ہیش ٹیگ کا مطلب یہ ہے کہ بانی پاکستان بالکل درست تھے۔

خیال رہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 145 واں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔

قیامِ پاکستان کے بعد قائد اعظم کی طبیعت ناساز رہنے لگی اور کئی بیماریوں سے لڑتے لڑتے بالآخر 11ستمبر 1948 کو ملت کا یہ روشن ستارہ دار فانی سے کوچ کرگیا لیکن رہتی دنیا تک یہ قوم اپنے عظیم قائد کی احسان مند رہے گی۔

تازہ ترین