• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم کے سنہری اصول مسلمانوں کی آزادی کے بنیادی محرک ثابت ہوئے، شاہ فرمان

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کہتے ہیں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصول ’اتحاد،ایمان اورنظم وضبط‘ مسلمانوں کی آزادی کے بنیادی محرک ثابت ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں قائداعظم کے اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک پاکستان کی ترقی کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔

شاہ فرمان نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم اپنے قائد محمد علی جناح کے احسان مند اور شُکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 145 واں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔

تازہ ترین