• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا نکاسیٔ آب کا الگ نظام بنا رہے ہیں: وزیرِاعلیٰ سندھ


سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کراچی شہر کا نکاسیٔ آب کا نظام الگ بنا رہے ہیں، شہر میں برسات کے پانی کی نکاسی کے لیے بہترین نظام بنانا ہے۔

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے نالوں کی صفائی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، مشیر مرتضیٰ وہاب و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ محمود آباد نالے کے دونوں اطراف پر 15 فٹ کی لائن چھوڑی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گجر نالے کی لمبائی 12 اعشاریہ 58 کلو میٹر ہے، گجر نالے کے ساتھ 6 ہزار 985 گھر اور دیگر یونٹس بنے ہوئے ہیں۔


اس موقع پر شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر نالے کے دونوں اطراف پر ہم سڑک بنائیں گے تاکہ مزید تجاوزات نہ ہو سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹورم واٹر ڈرین اور سیوریج سسٹم الگ بنانے سے شہر کا مسئلہ حل ہو جائے گا، شہر میں برسات کے پانی کی نکاسی کیلئے بہترین نظام بھی بنانا ہے۔

تازہ ترین