• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیئر صحافی مظہر عباس کی اہلیہ کی تدفین کردی گئی


جنگ اور جیو کے معروف تجزیہ کارسینیئر صحافی مظہر عباس کی اہلیہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین کراچی کے وادی حسین قبرستان میں کردی گئی۔

ارم عباس کی نماز جنازہ کراچی میں امام بارگاہ یثرب ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ علامہ غلام حسین اسدی نے امامت کی۔


نماز جنازہ میں سینیئرز صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی۔

مظہر عباس کی اہلیہ ارم عباس علالت کے باعث  کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

تازہ ترین