اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پولیس پر میری سیکیورٹی ختم کرنے کے لیے دباؤ ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت اپنے استعفے دے اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر بات ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی کی بات کو حکمرا ن جماعت پی ٹی آئی سپورٹ کررہی ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ ہم نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں، سب کا اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پولیس کہتی ہے کہ آپ کی سیکیورٹی ختم کرنے کےلیے ہم پر دباؤ ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جنوری میں کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی ہوگی۔