امریکی توپ سے 70 کلو میٹر دور درست نشانہ لگانے کا نیا ریکارڈ بنادیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس امریکی توپ ’سپر گن ‘ کو ایریزونا میں ٹیسٹ کیا گیا۔
اس سپر گن نے 70 کلو میٹر دور سے درست نشانہ لگاکر ماضی کے تمام ریکارڈ توڑدیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی توپ میں استعمال ہونے والے شیل جی پی ایس اور لیزر ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
امریکی حکام کے مطابق نئی سپر گن 2023 تک عسکری مقاصد کے لیے تیار ہوجائے گی۔