فرنٹیئر کور اور پاک فوج کے زیراہتمام چمن امن فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔
رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ فیسٹیول کا آغاز رائفل شوٹنگ کے شاندار مقابلوں سے ہوا۔
صادق کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں عمائدین علاقہ، کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی، روایتی پشتو موسیقی کی دھنوں نےتقریب کو چار چاند لگادیے۔
رائفل شوٹنگ کے مقابلوں میں علاقہ عمائدین، ایف سی اور پاک فوج کے افسران اور صحافیوں نےنشانہ بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
کرکٹ ٹورنامنٹ اور مختلف اسکولوں کے بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے افتتاحی میچز بھی ہوئے۔
اس موقع پر کرنل راشد صدیق کا کہنا تھا کہ ایف اور عوام میں کوئی دوریاں نہیں ہیں۔
چمن فیسٹول کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔
فیسٹیول میں مختلف اِن ڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کھیلےجائیں گے اور اختتامی تقریب 23 مارچ کو ہوگی۔